ٹک ٹاک پر سعودی ویزوں کے نام پر مبینہ فراڈ، فیصل آباد میں NCCIA نے ملزم گرفتار کر لیا
فیصل آباد میں NCCIA نے TikTok پر سعودی عرب کے ویزوں کی پیشکش کے ذریعے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ادارے کے مطابق کارروائی میں دو موبائل فون اور 10 جعلی سمیں برآمد ہوئیں جبکہ مالی اکاؤنٹس سے متعلق شواہد بھی سامنے آئے۔



